ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس،مرکزی ملزم مراد ارشد کی ضمانت خارج،عدالت کا ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم

ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس،مرکزی ملزم مراد ارشد کی ضمانت خارج،عدالت کا ملزم کو ...
ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس،مرکزی ملزم مراد ارشد کی ضمانت خارج،عدالت کا ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس میں مرکزی کردار مراد ارشد کی ضمانت خارج کردی اور ملزم کو نیب ریفرنس میں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈی ایچ اے لاہور فراڈ کیس کی سماعت کی،نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایچ اے سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں 15 ارب کا فراڈ ہوا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بظاہرنیب کی کارروائی میں کوئی بدنیتی نہیں لگتی۔کیس میں مرکزی کردار حماد اور مراد ارشد ہیں،عدالت نے ڈی ایچ اے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ملزم مراد ارشد کی ضمانت خارج کردی اور مراد ارشد کو نیب ریفرنس میں فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔