چینی سے بنے جعلی گُڑکی صوبہ پھر میں فروخت جاری، حکام لاعلم

چینی سے بنے جعلی گُڑکی صوبہ پھر میں فروخت جاری، حکام لاعلم
چینی سے بنے جعلی گُڑکی صوبہ پھر میں فروخت جاری، حکام لاعلم

  

شجاع آباد (ویب ڈیسک) صوبہ بھر میں چینی سے جعلی گُڑ بنا کر دھڑلے سے فروخت کیا جا رہا ہے جس سے حکام لا علم ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق جعلساز چینی کا شیرہ بنا کر اس میں نہایت سستا ، گھٹیا گُڑ ، مضر صحت کیمیکل ، گلوکوز ملا کر مارکیٹ میں کھلے عام فروخت کر رہے ہیں۔ اس وقت چینی 5150 کی 100 کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی سے بنے اس مضر صحت گُڑ کی قیمت 6400 روپے 100 کلو سے بھی زائد ہے۔ مہنگے داموں فروخت ہونے والے جعلی گُڑ پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت قرار دے کر پابندی لگائی گئی ہے لیکن پابندی کے باوجود لوٹ مار اور جعلسازی کا یہ دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -