وزیراعظم کا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس 28اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس28 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس میں گریڈ 21کے 10افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا پہلا اجلاس28 اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اجلاس میں گریڈ22 کی ترقیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اجلاس میں گریڈ 21 کے 10افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی جائے گی، جن میں پبلک ایڈمنسٹریشن گروپ کے 5 اور پولیس گروپ کے 2افسران، فارن سروسز کے دو اور سیکرٹریٹ کا ایک افسر بھی شامل ہیں۔
ترقی حاصل کرنے کی دوڑ میں50سے زائد افسران شامل ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے گریڈ 21 کے سینئیر افسران کی فہرستیں وزیر اعظم آفس کو بھجوادیں ہیں۔ایڈمنسٹریٹو سروس اور فارن سروس کےلئے سات ،سات اسامیوں جبکہ سیکرٹریٹ گروپ کی ایک اسامی کےلئے اہل افسروں کے پینل تشکیل دیئے گئے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں پنجاب اور سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کرکے 30 سے زائد اعلیٰ افسر تبدیل کردیئے تھے اور وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ کے داماد کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔