فوادحسن فواد کا جنرل ہسپتال لاہور میں طبی معائنہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا جنرل ہسپتال لاہور میں طبی معائنہ ہوا ہے۔
فواد حسن فواد کو احتساب عدالت کی ہدایت پر چیک اپ کےلئے جنرل ہسپتال لایا گیا، فواد حسن فواد کی جانب سے احتساب عدالت میں چیک اپ کےلئے درخواست دی گئی تھی۔سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا جنرل ہسپتال لاہور میں دو گھنٹے سے زائد میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔