بھگوان داس، نسیم حسن شاہ، ظفر مرزا اقبال کے شاہین تھے، کاش میں بھی ان جیسا جج ہوتا: چیف جسٹس

بھگوان داس، نسیم حسن شاہ، ظفر مرزا اقبال کے شاہین تھے، کاش میں بھی ان جیسا جج ...
بھگوان داس، نسیم حسن شاہ، ظفر مرزا اقبال کے شاہین تھے، کاش میں بھی ان جیسا جج ہوتا: چیف جسٹس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کاش وہ بھی جسٹس حسین مرزا جیسے جج ہوتے ۔

سپریم کورٹ میں جسٹس بھگوان داس،جسٹس نسیم حسن شاہ اور جسٹس ظفر مرزا کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ آج ملے جلے جذبات و احساسات کا دن ہے۔ جسٹس نسیم حسن شاہ بڑی نمایاں شخصیت کے حامل تھے ، انہوں نے بنیادی حقوق کی بنیاد پر برطرف حکومت کو بحال کیا۔ جسٹس بھگوان داس پاکستان کے تیسرے غیر مسلم جج تھے وہ قائد اعظم کے قول کی زندہ مثال تھے۔ جسٹس ظفر حسین مرزا کا تعلق سندھ سے تھا وہ عظیم قانون دان تھے، کاش میں بھی ظفر حسین مرزا جیسا جج ہوتا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تینوں جج صاحبان اقبال کے شاہین تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -