کشمیری ذات سے متعلق بیان پر معذرت خواہ ہوں،آصف زرداری نے ا داروں اور معیشت کوتباہ کیا،،فیاض الحسن چوہان

کشمیری ذات سے متعلق بیان پر معذرت خواہ ہوں،آصف زرداری نے ا داروں اور معیشت ...
کشمیری ذات سے متعلق بیان پر معذرت خواہ ہوں،آصف زرداری نے ا داروں اور معیشت کوتباہ کیا،،فیاض الحسن چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے لوگوں کوتعینات کرکے اداروں کوتباہ کیا۔آصف زرداری اپنے دور میں بینظیرقتل کیس کے ملزمان کاسراغ نہ لگاسکے۔کشمیری ذات کے دوستوں سے معذرت خواہ ہوں۔کشمیری عوام کےلیے لفظ استعمال نہیں ہواتھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا میں نے کشمیریوں کے کچھ بے توقیرخاندانوں سے متعلق بات کی تھی ۔ مودی کے ساتھ دوستی کرکے کشمیر کازکونقصان پہنچایاگیا۔آصف زرداری کو مشرف نے معاشی طور پر مضبوط پاکستان دیا ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری کواپنا انجام محسوس ہورہاہے۔زرداری صاحب ، اپنے آپ کی طرف دیکھیں اور پی ٹی آئی کو نصیحت کرنا چھوڑدیں۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن آئے،اسپیکرکے ساتھ بیٹھ کرمعاملات نمٹائے۔اپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہبازاپنی پارلیمانی اورجمہوری ذمےداریوں کوپوراکریں۔ اسمبلی کارروائی کے معاملات بزنس ایڈوائزی کمیٹی میں طے ہوتے ہیں۔ان ایشوزپرپہلے ہی کمیٹی بنی ہے،نئی کمیٹی بنانےکی ضرورت نہیں۔