بعض چور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کوفوری سزاملنی چاہئے،شیخ رشید
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بعض چور وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کوفوری سزاملنی چاہئے،یہ ملک سے باہر جانے کیلئے عدالتوں میں جارہے ہیں ،انھوں نے واپس نہیں آنا،پہلے دن سے کہتا تھا لنگڑی اور اپاہج معیشت دی تو آئی ایم ایف جانا پڑےگا۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دوست ممالک نے مدد نہ کی تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا،لوٹی ہوئی دولت کیلئے بھی ریڑی والے کااستعمال کیاگیا،فالودہ والے کے اکاؤنٹ سے دو کروڑ روپے نکلے ہیں ،پتا کریں پیسے گئے کہاں۔
وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ سراج الحق قابل احترام ہیں،ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟ان کا کہناتھا کہ سعد رفیق اورشاہد خاقان عباسی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ مستقبل کی دنیا ، فائبر ، سائبر کی دنیا ہے ، تفتان کاعلاقہ ہمیشہ سے نظر اندازہوتا رہاہے،ابھی ٹریک کی صورتحال اچھی نہیں ہے ،تفتان نظرانداز علاقہ رہاہے،شیخ رشید نے کہا کہ ریل ترقی کرے گی تو ملک ترقی کرے گا ،پاکستان ریلوے کی کسی کچی بستی کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا،ریلوے ترقی کریگاتو ملک ترقی کریگا۔