اپوزیشن کی حکومت کیخلاف اے پی سی بلانے کی تجویز،پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں جلد باضابطہ رابطے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی حکومت مخالف قراردادمنظور کرنے کی تجویزپر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن میں جلدباضابطہ رابطے کاامکان ہے،اپوزیشن نے حکومت کیخلاف اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی، آصف زرداری کواے پی سی کی تجویزمولانافضل الرحمان نے دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی حکومت مخالف قرارداد منظور کرنے کی تجویز پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں جلد باضا بطہ رابطے کا امکان ہے، اپوزیشن نے حکومت کیخلاف اے پی سی بلانے کی تجویز دیدی،آصف زرداری کواے پی سی کی تجویزمولانافضل الرحمان نے دی،اپوزیشن جماعتیں آصف زرداری کی تجویزکاجائزہ لیں گی۔
مسلم لیگ ن نے بھی زرداری کی تجویزکوقابل عمل قراردےکرسراہا،نیئر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کی تجویزپرمستقبل میں پیشرفت ہوسکتی ہے۔