البائراک کی امام مساجدخطیب صاحبان سے ملاقات، خطبات میں صفائی کا پیغام عام کرنے کی اپیل

البائراک کی امام مساجدخطیب صاحبان سے ملاقات، خطبات میں صفائی کا پیغام عام ...
البائراک کی امام مساجدخطیب صاحبان سے ملاقات، خطبات میں صفائی کا پیغام عام کرنے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(پ ر) البائراک کی امام مساجدخطیب صاحبان سے ملاقات، خطبات میں صفائی کا پیغام عام کرنے کی اپیل۔
تفصیلات کے مطابق البائراک اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی اور مری شہروں کو صاف رکھنے میں مسلسل کوشاں ہیں۔ روزانہ کی بنےاد پر آپریشنل مشقیں ہوتی ہیں جس سے ماہانہ ٹنوں کے حساب سے کوڑا اُٹھاےا جاتا ہے۔ اس سب میں عوام الناس کا تعاون بہت معنی رکھتا ہے۔ عوام الناس کا اعتماد اور تعاون حاصل کر نے کے لئے ،ان سے بین الشخصی رابطے کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اسی مقصدکے لئے ، البائراک کی تعلقاتِ عامہ کی ٹیم مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے جس میں گھر گھر جا کر، مسجدوں،مارکیٹوں ، اسکولوں ، کیمپ اور آگاہی واک جیسی مہمات شامل ہیں۔
اسی تسلسل میں البائراک کمیونیکیشنز ٹیم نے گلزارِ قائد(گنگال) ،یوسی۔۷۷کے امام مساجد سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں امام مسجد سے درخواست کی گئی کہ اپنے خطبات میںصفائی سے متعلق، قرآن و احادیث کی روشنی میں لوگوں کو آگاہی دیںاور ان کو سمجھایا جائے کہ کوڑا سرِ عام گلیوں، نالیوں ےا کھلے پلاٹوں میں نہ پھینیکیں کیونکہ ایک تو ےہ گندگی اور تعفّن کا باعث بنتا ہے دوسرا س سے بہت سی بیماریاں پھیلنے کا ِخدشہ پیدا ہوتا ہے۔ کوڑا کمپنی کے فراہم کردہ ویسٹ بیگ میں ڈال کر کمپنی کے کوڑا دانوں میں پھینکیں ےا کمپنی کے سینٹری ورکرز کے حوالے کر دیں۔کمپنی کے ہیلپ لائن نمبر 1139کے بارے میں بھی بتاےا گےا، کہ صفائی سے متعلق کسی قسم کی شکاےت درج کروانے کے لئے اور اپنی قیمتی تجاویز سے آگاہ کرنے کے لئے مندر جہ بالا نمبر ملائیں۔