صدر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے الوداعی ملاقات کی ،صدرعارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنے الوداعی ملاقات کی ،صدرعارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارکی پیشہ ورانہ خدمات کوسراہا،اس موقع پر صدر مملکت کا کہناتھا کہ آئی ایس آئی کامادروطن کے تحفظ اوردہشتگردی کیخلاف اہم کردار ہے،صدرمملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کیلئے نیک تمناو¿ں کااظہار کیا۔