جب کوئی آپ کے پلاٹ پر قبضہ کرلے تو مقدمہ جیتنے کیلئے کون سی تسبیح پڑھنی چاہئے،روحانی حل جانئے
لاہور(شاہدنذیر چودھری)میں پچھلے سولہ سال سے دیوانی کیس لڑ رہا ہوں ،خودمیں اٹلی میں رہتا ہوں ۔مں نے لاہور کی ایک معروف سوسائٹی میں پلاٹ خریدا اور پھر اس پر مکان بنانا چاہا تو معلوم ہوا کہ ہماری زمین کے انتقال اور رجسٹریاں خارج ہوگئی ہیں ۔اس پر مقدمہ کیا اور عدالت میں کئی سال مقدمہ لڑ نے کے بعد معلوم ہوا کہ دوسری پارٹی تگڑی بھی ہے اور فراڈ پر مبنی کیس کیا ہے اس نے ۔لاہور میں ایسے بہت سے مقدمات موجود ہیں کہ لوگ اچھی سوسائٹیز میں پلاٹ خرید کر بھی پریشان ہوتے ہیں ۔میرا استخارہ کرکے بتا دیں کہ کیا یہ پلاٹ واپس مل جائے گا ۔(واحد اللہ ،میلان )
جواب۔بہت سے تارکین وطن کے ساتھ ایسے جھوٹے مقدمات ہوئے ہیں اوران کو فراڈ سے پریشان کیا گیا ہے ۔آپ کا استخارہ بتاتا ہے کہ آپ کی جانب سے جو بھی اس مقدمہ کی پیروی کررہا ہے وہ کمزور فرد ہے ۔کسی تگڑے اور ایمانداروکیل کا بندوبست کریں ۔آپ کو پلاٹ ملنے کا امکان ہے مگر اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔دوسری بات یہ کہ آپ اپنی دستاویزات کے ساتھ اوورسیز کمیشن اور سپریم کورٹ کو بھی اس حوالہ سے خط لکھیں کہ آپ کا جینوئن مقدمہ ہے جو ابھی تک لٹکا ہوا ہے۔آپ تسبیح پڑھیں اور ساتھ دنیاوی اسباب کے ساتھ بھی لڑیں ،ان شا اللہ پلاٹ آپ کو ملے گا ۔ تسبیح یہ ہے ’’ یا قادر یا وکیل ‘‘روزانہ سات سو بار دل میں پڑھ کر دعا کرتے رہا کریں ۔ (استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )