جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے، عمران نیازی صاحب میں آپ کا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہوں: حمزہ شہباز

جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے، ...
جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے، عمران نیازی صاحب میں آپ کا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہوں: حمزہ شہباز

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے ،، عمران نیازی صاحب میں آپ کا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر 6ن لیگی ارکان کی نااہلی   کیخلاف دھرنے کے دوران حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران نیازی صاحب کہتے ہیں اپوزیشن میں مجرم بیٹھے ہیں جبکہ وفاقی کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر درجنوں کیسز ہیں،عمران نیازی صاحب !آپ نے اپوزیشن کو کہا کہ ان کو نہیں چھوڑوں گااورپرویز الہیٰ نے کہا کہ نیب کے ترجمان کی ضرورت نہیں میں ہی نیب کا ترجمان ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوم سپیکرپنجاب اسمبلی کا تماشا دیکھ رہی ہے، ایک وقت تھا نواز شریف اور مشرف سپیکر صاحب کے لیڈر تھے لیکن آج سپیکر صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار تھے،جب تک ہمارے معطل ارکان کو بحال نہیں کیا جاتا ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے،ہم نے کسان کوسبسڈی دی اس حکومت نے آتے ہی ختم کردی،یہ کہاں کا نیا پاکستان ہے؟ ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نیازی صاحب آپ نئے پاکستان کا مقدمہ ہار چکے ہیں،آپ اپنی کابینہ میں مجرم ڈھونڈیں،قوم پر سب کچھ عیاں ہوگیا ہے،یہ کھلاڑی بھی نہیں،اناڑی لوگ ہیں۔آج یا کل اپوزیشن کو جعلی مینڈیٹ کیخلاف مل بیٹھنا ہوگا،تمام اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے،ہم مولا جٹ اور نوری نت کے نعروں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان نے صرف واش روم صاف کروائے ہیں،معیشت کی کوئی پرواہ نہیں ہے ،سپیکرپنجاب اسمبلی کووارننگ دیتا ہوں کہ آپ کومعاف نہیں کریں گے،آپ جومرضی کرلیں، میں آپ کا پیچھا چھوڑنے والا نہیں ہوں ، اسمبلی میں ہونیوالے واقعے پرانکوائری کی جائے دودھ کا دودھ،پانی کا پانی ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -