ڈی جی آئی ایس آئی سے وزیراعظم عمران خان آخری ملاقات کر کے کہاں گئے ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

ڈی جی آئی ایس آئی سے وزیراعظم عمران خان آخری ملاقات کر کے کہاں گئے ...
ڈی جی آئی ایس آئی سے وزیراعظم عمران خان آخری ملاقات کر کے کہاں گئے ؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی جس میںوزیر اعظم نے ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار 25اکتوبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کو اعزازی شیلڈ دی اور ملک کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ،وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا ۔اس ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرنی ہے ۔
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ایوان صدر گئے جہاں ان کی صدر مملکت عارف علوی سے الوداعی ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی خدمات کو سراہا اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت کی بھی تعریف کی ۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے تحفظ کے لیے آئی ایس آئی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

مزید :

قومی -