72 سالہ آدمی کو بندروں نے سنگسار کردیا

72 سالہ آدمی کو بندروں نے سنگسار کردیا
72 سالہ آدمی کو بندروں نے سنگسار کردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بندروں کے لوگوں سے اشیاءچھین کر فرار ہونے کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن گزشتہ دنوں بھارتی ریاست اترپردیش میں بندروں نے ایسا خوفناک کام کر ڈالا ہے کہ سن کر آپ کبھی بندروں کے علاقے کے قریب بھی نہ پھٹکیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں اترپردیش کے قصبے تکڑی میں بندروں کے ایک جھنڈ نے پتھر مار مار کر ایک بزرگ شہری کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 72سالہ دھرم پال سنگھ قصبے سے کچھ فاصلے پر خشک لکڑیاں چن رہا تھا، جب بندروں نے اس پر حملہ کر دیا۔ بندر زمین سے پتھر اٹھا کر درخت پر چڑھ کر دھرم پال کو مارتے رہے جس سے وہ لہو لہان ہو گیا۔ دھرم پال کے بھائی کرشنا پال کا کہنا تھا کہ ”بندروں نے دھرم پال کو 20سے زائد بھاری پتھر مارے۔ ہو سکا۔ بندر اسے کافی بلندی سے پتھر مار تے رہے جس کی وجہ سے اسے گہری چوٹیں آئیں۔ہم اسے فوری طور پر ہسپتال لے گئے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔“رپورٹ کے مطابق دھرم پال کے لواحقین واقعے کی رپورٹ درج کروانے پولیس سٹیشن گئے تو پولیس والے شش و پنج میں پڑ گئے۔ سٹیشن آفیسر چتون سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”اب ہم بندروں کے خلاف قتل کا مقدمہ کیسے درج کریں، لوگ ہم پر ہنسیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -