مصنوعی بیویوں کے مالک مردوں کے لئے انتہائی شرمناک میلے کا انعقاد

مصنوعی بیویوں کے مالک مردوں کے لئے انتہائی شرمناک میلے کا انعقاد
مصنوعی بیویوں کے مالک مردوں کے لئے انتہائی شرمناک میلے کا انعقاد

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں مصنوعی بیویوں کے مالک مردوں کے لیے ایسے شرمناک ترین میلے کا انعقاد ہونے جا رہا ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس میلے کا انعقاد کسی خفیہ مقام پر ہو گا تاہم اتنا معلوم ہوا ہے کہ یہ امریکی ریاست ٹیکساس میں کسی جگہ آئندہ ماہ ہونے جا رہا ہے۔ اس میں وہ مرد شرکت کریں گے جنہوں نے جنسی روبوٹ خرید رکھے ہیں اور ان سے شادیاں کر رکھی ہیں۔

ان مردوں میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کا برک ڈول بینگر بھی شامل ہے جس نے گزشتہ 10سال سے جنسی روبوٹ کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس میلے میں امریکہ بھر سے 65مردوں کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ یہ لوگ اپنی جنسی روبوٹ بیویوں کو بھی اپنے ساتھ لائیں گے۔ اس میلے کے انعقاد کا مقصد جنسی روبوٹس سے محبت کرنے والے ہم خیال لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے سے اور ایک دوسرے کی مصنوعی بیویوں سے بھی مل سکیں۔ یہ میلا ایک ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ آنے والے لوگوں کے رہنے کے لیے مناسب کمرے بک کروائے جائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -