’میں بزنس کلاس میں سفر کررہا تھا، جیسے ہی جہاز کی سیٹ پر بیٹھا تو دیکھا کہ میرے نیچے۔۔۔‘ مسافر کے ساتھ جہاز میں ایسا کام ہوگیا کہ سن کر ہی انسان کو اُلٹی آنے لگے

’میں بزنس کلاس میں سفر کررہا تھا، جیسے ہی جہاز کی سیٹ پر بیٹھا تو دیکھا کہ ...
’میں بزنس کلاس میں سفر کررہا تھا، جیسے ہی جہاز کی سیٹ پر بیٹھا تو دیکھا کہ میرے نیچے۔۔۔‘ مسافر کے ساتھ جہاز میں ایسا کام ہوگیا کہ سن کر ہی انسان کو اُلٹی آنے لگے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کی بزنس کلاس میں سفر کا مقصد آرام دہ اور صاف ستھرے ماحول میں سفر کرنا ہوتا ہے لیکن امریکہ میں ایک شخص کو بزنس کلاس میں ایسی سیٹ دے دی گئی کہ سن کر ہی آدمی کو قے آنے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 52سالہ اینڈی ویکاری نامی اس شخص نے بتایا ہے کہ ”میں برٹش ایئرویز کی پرواز کے ذریعے اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے جمیکا جا رہا تھا۔ جب ہم جہاز میںسوار ہوئے اور اپنی سیٹوں پر جا کر بیٹھے تو بیٹھتے ہی مجھے محسوس ہوا کہ میری سیٹ گیلی ہے۔ جب میں نے اٹھ کر سیٹ کو دیکھا تو اس پر کسی نے پیشاب کر رکھا تھا۔ “

اینڈی کا کہنا تھا کہ ”سیٹ نہ صرف اب تک گیلی تھی بلکہ اس پر پیشاب کے نشانات بھی موجود تھے۔اس پر بیٹھنے سے میرا ٹراﺅزر بھی خراب ہو گیا۔ جب میں نے عملے سے اس کی شکایت کی تو انہوں نے ٹراﺅزر اتار کر دینے کو کہا۔ جو بعد ازاں انہوں نے شاپنگ بیگ میں ڈال کر اسی طرح مجھے تھما دیا اور جمیکا میں پوری چھٹیوں کے دوران میں اس ٹراﺅزر کو نہیں دھلوا سکا۔باقی تمام سفر میں نے جینز کی پینٹ میں انتہائی تکلیف دہ حالت میں گزارا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -