چیٹ گروپ میں ممبرز کی جانب سے لگاتار فحش فلمیں شیئر ہونے پر ایڈمن کو جیل میں ڈال دیا گیا

چیٹ گروپ میں ممبرز کی جانب سے لگاتار فحش فلمیں شیئر ہونے پر ایڈمن کو جیل میں ...
چیٹ گروپ میں ممبرز کی جانب سے لگاتار فحش فلمیں شیئر ہونے پر ایڈمن کو جیل میں ڈال دیا گیا

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں سوشل میڈیا کی سخت نگرانی کی جاتی ہے ۔یہ ممکن نہیں کہ جس کا جو دل چاہے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا پھرے اور کئی اسے پوچھنے والا نہ ہو۔ مشہور چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ WeChat کے ایک گروپ کے ایڈمن کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سوشل میڈیا کی سخت نگرانی کی ایک اور مثال ہے۔

ویب سائٹ shanghai.ist کے مطابق صوبہ ینان سے تعلق رکھنے والے وی چیٹ گروپ ایڈمن کو چھ ماہ جیل میں گزارنا ہوں گے کیونکہ اس کے ویب پیج پر سینکڑوں کی تعداد میں فحش ویڈیوز پوسٹ کی جا چکی تھیں۔ لاﺅ نامی 31 سالہ شہری نے گزشتہ سال ویب سائٹ وی چیٹ پر ایک گروپ ”بارڈر اینٹیک آکشن“ کے نام سے شروع کیا تھا۔ اس گروپ میں نوادرات کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی جاتی تھیں مگر رواں سال اسی گروپ پر فحش ویڈیوز بھی پوسٹ کی جانے لگیں۔ صرف 31 مارچ سے لے کر 10اپریل کے درمیان اس گروپ پر 515فحش ویڈیوز پوسٹ کی گئیں ۔ لائو کو مئی میں گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس کے گروپ پر فحش مواد پوسٹ کیا جا رہا تھا اور اس نے قابل اعتراض مواد کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین میں سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ WeChat اور دیگر سوشل میڈیا کمیونیکیشن کیلئے نئے قوائد و ضوابط کا نفاذ گزشتہ سال سے ہوچکا ہے۔ ان قوائد و ضوابط میں فحش مواد کی سختی سے ممانعت بھی شامل ہے ۔ غیر اخلاقی مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -