ایک نوجوان لڑکی نے 3مردوں کو الگ الگ طریقوں سے بے وقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

ایک نوجوان لڑکی نے 3مردوں کو الگ الگ طریقوں سے بے وقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹ ...
ایک نوجوان لڑکی نے 3مردوں کو الگ الگ طریقوں سے بے وقوف بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا دھوکے اور فریب کی دنیا ہے، یہ بات تو اب بہت سے لوگ جان چکے ہیں، مگر آسٹریلوی لڑکی ربیکا گرے کے ’کارناموں‘ کو دیکھ کر آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ یہ دھوکہ اور فریب کن حدوں کو چھو رہا ہے۔ اس مکار لڑکی نے سوشل میڈیا پر ملنے والے تین مردوں کو بیک وقت اُلو بنا کر اُن سے لاکھوں لوٹ لئے۔


میل آن لائن آسٹریلیا کے مطابق ربیکا کی ملاقات شین فرائی نامی شخص کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ ٹنڈر کے ذریعے ہوئی۔ اُس نے کمال چالاکی سے شین کو اپنی اداﺅں کا اسیر کیا اور کئی ماہ تک اُن کے درمیاں تعلق رہا۔ جب ربیکا نے دیکھا کہ شین اس کی محبت میں گرفتار ہو چکا ہے تو اسے یہ ’اندوہناک‘ خبر سنا دی کہ وہ کینسر میں مبتلاءہے۔ اس کے علاج کے لئے درکاربھاری رقم میں سے جتنی ممکن ہو سکی شین نے مہیا کی رقم لے کر وہ اچانک غائب ہو گئی۔


اسی دوران وہ ایک اور مرد کو بھی اپنے جال میں پھنسا چکی تھی۔ یہ ایرواینڈرسن تھا جس کے ساتھ کچھ ملاقاتوں کے بعد ربیکا نے ’خوشخبری‘ سنائی کہ وہ حاملہ ہو گئی ہے، حالانکہ یہ صاف جھوٹ تھا۔ بیچارہ اینڈرسن بہت خوش تھا کہ وہ باپ بنے گا مگر پھر ایک دن ربیکا نے بتایا کہ وہ ہسپتال میں ہے اور حمل کی پیچیدگی کے باعث عین ممکن ہے کہ اس کا اسقاط حمل کرنا پڑے۔ اس نے بتایا کہ فوری طور پر اُسے رقم کی ضرورت ہے اور اینڈرسن سے جو ممکن ہوا اُس نے انتظام کیا۔ اس شخص سے بھی رقم وصول کرنے کے بعد وہ غائب ہو گئی۔


اور دریں اثناءایک تیسرا مرد بھی اس کی مکاری کا نشانہ بن رہا تھا۔ اس شخص نے اپنی شناخت خفیہ رکھی ہے تاہم اُس نے بتایا ہے کہ ریبکا نے اسے بھی انہیں دنوں لوٹا جب وہ باقی دو مردوں کے ساتھ فریب کاری میں مصروف تھی۔ اُس نے اپنے فون پر ایک نمبر ’امی‘ کے نام سے محفوظ کر رکھا تھا، جس سے اکثر کال آتی رہتی تھی۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ ربیکا کے فون پر بار بار ’امی‘ کی کال سے تنگ آ گیا اور ایک روز ربیکا سے نظر بچا کر اُس نمبر کی معلومات حاصل کر لیں، اور جب کال کی تو پتا چلا وہ اس کے بوائے فرینڈ کا نمبر تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ کھلتا چلا گیا اور بالآخر بات عدالت تک جا پہنچی۔


ربیکا کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ وہ تینوں مردوں کو دھوکہ دے کر مجموعی طور پر 11 ہزار آسٹریلوی ڈالر، یعنی تقریباً ساڑھے دس لاکھ پاکستانی روپے، لوٹ چکی ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ دسمبر میں متوقع ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -