پاکستانی ریسٹورنٹ نے ایسا شرمناک ترین اشتہار جاری کردیا کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

پاکستانی ریسٹورنٹ نے ایسا شرمناک ترین اشتہار جاری کردیا کہ انٹرنیٹ پر طوفان ...
پاکستانی ریسٹورنٹ نے ایسا شرمناک ترین اشتہار جاری کردیا کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل کے زمانے میں کاروبار کی ترقی کے لئے مارکیٹنگ بہت ضروری ہے لیکن یہ تو ضروری نہیں کہ مارکیٹنگ کے لئے بے حیائی کا سہارا بھی لیا جائے۔ بدقسمتی سے معاشرے میں ایسے بے حس لوگوں کی کمی نہیں جو مادی مفاد کے لئے بے حیائی کا مظاہرہ کرنے سے ذرا نہیں ہچکچاتے۔ ایک ایسی ہی شرمناک مثال کراچی کا یہ ریستوران ہے جس نے ایک اشتہار شائع کر کے اپنی لئے خوب ذلت و رسوائی کا ساماں کیا ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق کراچی کے ریستوران Slamvich کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دکھائی دینے والے دو ہاتھ کسی چیز کو پکڑنے کے لئے بڑھتے نظر آتے ہیں، اور اس کے ساتھ لکھا ہے ”دفتر میں کسی بڑی اور رس بھری چیز کو دبوچنے کے لئے دل مچل رہا ہے؟“

یہ اشتہار جس گھٹیا انداز میں تیار کیا گیا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ اشارہ کس چیز کی جانب ہے۔ یقیناً ایسی بات کو جنسی ہراس کے زمرے میں شامل کر کے اس کی شدید مزمت کی ضرورت ہے مگر افسوس کہ اس ریستوران کی انتظامیہ نے اس معاملے کو اپنی تشہیر کے لئے موزوں جانا۔

سوشل میڈیا صارفین اس ریستوران کی بے حیائی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ”آپ کا یہ اشتہار کسی بڑی اور رس بھری چیز کو دبوچنے کے بارے میں ، بہت گھٹیا اور توہین آمیز ہے۔ آپ یقیناً مرد و خواتین، دونوں طرح کے کسٹمرز کی دل آزاری کر رہے ہیں، اور اس اشتہار کو دیکھنے والوں کی بھی۔“

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہجہاں خرم نامی صارف نے لکھا ”Slamvich نے کتنی بیمارذہنیت والا خوفناک اور افسوسناک اشتہار پوسٹ کیا ہے۔ براہ مہربانی کوشش کریں کے آپ کا مزاح بامقصد ہو اور ایسا خوفناک نہ ہو۔“

اور اسی طرح کے تبصرے دیگر صارفین کی بہت بڑی تعداد کی جانب سے کئے گئے ہیں۔ شاید اس ردعمل سے ہی ریستوران کو کچھ احساس ہو جائے کہ کاروباری مفاد کی اہمیت اپنی جگہ مگر اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -سندھ -کراچی -