یمنی فوج کی گولہ باری سے حوثیوں کا اہم کمانڈرابو جہاد ہلاک

یمنی فوج کی گولہ باری سے حوثیوں کا اہم کمانڈرابو جہاد ہلاک
یمنی فوج کی گولہ باری سے حوثیوں کا اہم کمانڈرابو جہاد ہلاک

  

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے شمالی گورنری صعدہ میں باقم ڈائریکٹوریٹ میں ایک کارروائی کے دوران حوثیوں کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی علاقے قائم میں توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر ’’ابو جہاد‘‘ اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ کارروائی دیکے دیگرے بعد کی گئی جبکہ سرکاری فوج کی طرف سے حوثیوں کی آمد ورفت پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -