امریکی چڑیا گھر میں شیرنی نے شیر کو ہلاک کر دیا

امریکی چڑیا گھر میں شیرنی نے شیر کو ہلاک کر دیا
امریکی چڑیا گھر میں شیرنی نے شیر کو ہلاک کر دیا

  

انڈیاناپلس (این این آئی)امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک چڑیا گھر میں ایک شیرنی نے اپنے 3 بچوں کے باپ پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 سالہ زوری نامی شیرنی نے 10 سالہ نیئک نامی ببر شیر پر امریکی شہر انڈیانوپلس کے ایک چڑیا گھر میں حملہ کیا تو چڑیا گھر کا عملہ انھیں علیحدہ نہیں کر سکا۔شیروں کا یہ جوڑا گذشتہ 8سال سے ایک ہی پنجرے میں رہتا تھا اور 2015 میں ان کے3 بچے بھی ہوئے تھے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’نیئک ایک شاندار شیر تھا اور ہم اسے بہت یاد کریں گے۔

عملے کا کہنا ہے کہ شیروں کے پنجرے سے حد سے زیادہ دھاڑوں سے انھیں پتا چلا کہ کچھ غیرمعمولی ہو رہا ہے۔زوری نے نیئک کو گلے سے پکڑا ہوا تھا اور عملے کی دونوں کو علیحدہ کرنے کی کوششیں ناکام رہی تھی۔عملے کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان کبھی بھی غیر معمولی جارحیت نہیں دیکھی گئی تھی۔تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے واقعے کے بعد کہا ہے کہ شیروں کی دیکھا بھال کے طریقہ کار میں کسی تبدیلی کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -