لاہور پولیس کی کارروائی،بھابھی پرتیزاب پھیکنے والا ساتھی سمیت گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائی،بھابھی پرتیزاب پھیکنے والا ساتھی سمیت گرفتار
لاہور پولیس کی کارروائی،بھابھی پرتیزاب پھیکنے والا ساتھی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گرین ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے چند ماہ قبل مسماۃنائلہ بی بی پر تیزاب پھینکنے والے اشتہاری ملزمان محمد خان اور بلال کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے مسماۃ نائلہ پر تیزاب پھینک کر فرار ہونیوالے اس کے دیورمحمد خان اور بہنوئی بلال کو گرفتارکر لیا ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمدنے قائمقام ایس پی صدر انویسٹی گیشن کو چند ماہ قبل گرین ٹاؤن باگڑیاں چوک میں نائلہ بی بی پرتیزاب پھینکنے کے واقعہ میں ملوث اشتہاری ملزمان کو فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ جس پرقائمقام ایس پی صدر انویسٹی گیشن بلال ظفر کی زیرنگرانی انسپکٹروجیح الحسن اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور موبائل لوکیشن سے ملزم محمد خان اوراس کے بہنوئی بلال کو گرفتار کر لیا۔ چند ماہ قبل نائلہ بی بی اپنی بہن کے ساتھ بازار گئی ہوئی تھی جب اپنے گھر کے قریب پہنچی تو نائیلہ کے دیور محمد خان نے اپنے بہنوئی بلال کے ساتھ مل کر نائلہ بی بی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ جس سے اس کے چہرے کا 60%فیصد حصہ جھلس گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے تیزاب گردی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرنے پر ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

 
 
 
 
 
 
 

مزید :

جرم و انصاف -