تنہا آدمی نے دل لگانے کے لئے پیارا سا کتے کا بچہ خرید لیا، لیکن گھر پہنچا تو یہ دراصل کون سا جانور نکلا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

تنہا آدمی نے دل لگانے کے لئے پیارا سا کتے کا بچہ خرید لیا، لیکن گھر پہنچا تو ...
تنہا آدمی نے دل لگانے کے لئے پیارا سا کتے کا بچہ خرید لیا، لیکن گھر پہنچا تو یہ دراصل کون سا جانور نکلا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک) سنا ہے کہ چین میں ہر طرح کی چیز کی نقل مل جاتی ہے مگر یہ تو شاید کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ پالتو جانوروں کی نقل بھی چین میں دستیاب ہے۔ اس چینی شہری کے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ و عجیب واقعے کو ہی دیکھ لیجئے۔ بیچارے نے ایک ننھا سا پلا خریدا تا کہ تنہائی میں اس کے ساتھ دل بہلا لیا کرے، مگر پتا چلا کہ یہ کتے کا بچا نہیں بلکہ جنگلوں میں پایا جانا والا ایک بھاری بھرکم چوہا ہے جو عام گھریلو چوہوں سے کئی گنا بڑا ہوتا ہے۔

ویب سائٹ shanghai.ist کے مطابق اس شخص نے سڑک کنارے پلے بیچنے والے شخص سے یہ جانور خریدا تھا۔ یہ دیکھنے میں بالکل ایک پلا ہی نظر آتا تھا، بہت پیارا اور گول مٹول سا، مگر جلد ہی اس کی حرکتوں سے معلوم ہو گیا کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ جب اسے گھر میں لانے والے شخص نے اس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور اس کے متعلق جاننا چاہا تو معلوم ہوا کہ یہ جنوبی چین کے جنگلوں میں پایا جانے والا بانس کھانے والا چوہا ہے۔ یہ جانور عام چوہوں کے برعکس خاصا بڑا اور بھاری بھرکم ہوتا ہے۔ پوری نشوونما کے بعد اس کی جسامت تقریباً خرگوش کے برابر ہو جاتی ہے۔

اپنے پالتو ’پلے‘ کے بارے میں یہ حیرت انگیز انکشاف سامنے آنے پر اسے گھر لانے والا نوجوان تو بہت پریشان ہوا۔ ایک تو یہ پلا نہیں تھا، اور دوسرا مسئلہ یہ کہ اب اس کا کیا کِیا جائے؟ بہر حال بالآخر سوشل میڈیا کی مدد سے ہی ایک ایسے صاحب کو تلاش کیا جو اسے گود لینے پر تیار تھا، اور یوں بیچارے نوجوان نے جعلی پِلے سے نجات پائی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -