سپریم کورٹ سے نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت خارج ہونا مشکل ہے :آئینی ماہر اعظم نذیر تارڑ

سپریم کورٹ سے نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت خارج ہونا مشکل ہے :آئینی ماہر ...
سپریم کورٹ سے نوازشریف اور مریم نواز کی ضمانت خارج ہونا مشکل ہے :آئینی ماہر اعظم نذیر تارڑ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کاخارج ہونا مشکل ہے ، ایپلٹ کورٹ نے فیصلہ میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے اپیل پر نواز شریف اور مریم نواز کی ضمانت کا خارج ہونا مشکل ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایپلٹ کورٹ ضمانت پر رہائی کاحکم دے سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے ۔اس لئے میرا نہیں خیال سپریم کورٹ ان کی ضمانت خارج کرے، وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کوبرقرار رکھے گی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سز امعطلی کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے ذکر کیاہے جن کے مطابق شواہد میں نقائص ہونے پر ایپلٹ کورٹ سزا معطل کر سکتی ہے ۔

مزید :

قومی -