عرب ٹی وی کی سپاٹ فکسنگ ڈاکیومنٹری پرپی سی بی کا ردعمل،رپورٹ غیرحتمی قرار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب ٹی وی کی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پررپورٹ کو پی سی بی نےغیرحتمی قراردےدیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق شواہد کی غیر موجودگی میں الزامات غیر موثرہیں، پی سی بی اورآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ رپورٹ کاجائزہ لےرہاہے،سپاٹ فکسنگ کےحوالےسےثبوت واضح نہیں ہیں،کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے ہمیشہ آئی سی سی سے تعاون کیا ہے،ماضی میں سپاٹ فکسنگ سکینڈلزپرسخت سزائیں دی گئیں۔