”اہم شخصیات کے بنگلوں میں۔۔۔“ جعلی اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد ایک اور ہولناک انکشاف سامنے آ گیا، بنگلوں میں کیا بنا رکھا ہے؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

”اہم شخصیات کے بنگلوں میں۔۔۔“ جعلی اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد ایک اور ہولناک ...
”اہم شخصیات کے بنگلوں میں۔۔۔“ جعلی اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد ایک اور ہولناک انکشاف سامنے آ گیا، بنگلوں میں کیا بنا رکھا ہے؟ جان کر آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی بنک اکاﺅنٹس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ان کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں اکاﺅنٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق تحقیقات کے دوران جعلی بینک اکاﺅنٹس سے بھاری رقم نکالنے کے علاوہ بنگلوں میں نجی بینکوں کی برانچیں ہونے کا انکشاف بھی ہو گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے کئی اہم شخصیات، افسران اور تاجروں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے 600 جعلی اکاﺅنٹس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ جعلی بینک اکاﺅنٹس سے بھاری رقم نکال لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم منتقلی کیلئے کیش اور ہنڈی کا طریقہ استعمال کیا گیا جبکہ بلٹ پروف گاڑیاں بھی خریدی گئیں جن کی مد میں ٹرانزیکشن ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران بنگلوں میں نجی بینکوں کی برانچیں قائم ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے جن کی تحقیقات میں کئی اہم شخصیات، افسران اور تاجروں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -