صوبہ سندھ میں ایک مرتبہ پھر کریم اور اوبر ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ، ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی

صوبہ سندھ میں ایک مرتبہ پھر کریم اور اوبر ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ، ایسا ...
صوبہ سندھ میں ایک مرتبہ پھر کریم اور اوبر ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ، ایسا کیوں کیا جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے ایک بار پھر صوبے میں بلا اجازت آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران بسوں اور وینز میں لگے سی این جی سلنڈرز کے خلاف کارروائی کرنے اور آن لائن ٹیکسی سروس کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے استفسار کیا کہ کراچی میں گزشتہ روز کریم ٹیکسی کا واقعہ پیش آیا تھا یہ کیسے ہوا۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر ٹیکسی نے حکومت سے اجازت نہیں لی، انہیں ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں اور اگر پھر بھی اجازت نہیں لی گئی تو انہیں بند کر دیا جائے گا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس انتظامیہ کو خط لکھا جائے جب کہ بائیکیا اور کریم موٹر بائیک کو بھی بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -