نوازشریف کامسلم لیگ ن آزادکشمیر کےکوآرڈینیٹر کو ٹیلی فون،ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

نوازشریف کامسلم لیگ ن آزادکشمیر کےکوآرڈینیٹر کو ٹیلی فون،ضمنی انتخاب میں ...
نوازشریف کامسلم لیگ ن آزادکشمیر کےکوآرڈینیٹر کو ٹیلی فون،ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کےکوآرڈینیٹر ملک ذوالفقار کو ٹیلی فون کیا ہے اور ہجیرہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی پر مبارکباددی ہے۔

جیونیوز کے مطابق  نواز شریف نےمسلم لیگ ن آزادکشمیر کےکوآرڈینیٹر ملک ذوالفقارسےٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا ہے کہہجیرہ میں ن لیگ کی کامیابی مسلم لیگ ن کی حکومت پر عوام کا اعتماد ہے،لیگی ارکان راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں خدمت کا سفر جاری رکھیں،ن لیگ آزاد کشمیر کے تمام کارکنان مل کر جماعت کی کامیابی کے لیے کام کریں، ن لیگ آزاد کشمیرکےتمام کارکنان بالخصوص ہجیرہ کے کارکنان کومبارک دیں۔

مزید :

قومی -