جمہوری طاقتیں کمزور ،ملک چلتا ہوا نظر نہیں آرہا :آصف زرداری ، فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

جمہوری طاقتیں کمزور ،ملک چلتا ہوا نظر نہیں آرہا :آصف زرداری ، فضل الرحمان نے ...
جمہوری طاقتیں کمزور ،ملک چلتا ہوا نظر نہیں آرہا :آصف زرداری ، فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سابق صدر آصف ز رداری نے کہاہے کہ یہ ملک ایسے چلتا ہوا نظر نہیں آرہا ، 10سال جمہوریت کے لئے مل کرکام کیا، ہم نے اپوزیشن کوساتھ لیکر چلناہے ،فضل الرحمان نے آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کے خلا ف عدم اعتماد وقت بتائے گا ، حکومت کے طور طریقے جمہوری نہیں ہیں ، ہم جمہوریت کیلئے اپنا فرض نبھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جمہوری طاقتیں کمزور نظر آرہی ہیں جبکہ ہم نے جمہوریت کے لئے 10سال مل کر کام کیا ہے ، ہم اپوزیشن کوساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، اس لئے مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن سے رابطہ کریں گے ، سب دوستوں کے ساتھ ملکر بات کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ حکومت کو گرایا جائے ، سب دوستوں کے ساتھ ملکر عدم اعتماد پر بات کی جاسکتی ہے ۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس مینڈیٹ جعلی ہے ، آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے جس کی تاریخ کا اعلان کل کیا جائیگا،آل پارٹیز کانفرنس میں ساری اپوزیشن مل بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا بنیادی موقف ہے کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ جعلی ہے ، یہ ایسی حکومت ہے جیسی مشرف اور شوکت عزیز کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بات ہوچکی ہے اور میر ی راجہ ظفر الحق سے ملاقات بھی ہوئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -