وزیر اعظم کی تقرریاں درست نہیں ، عمران خان اب سختی کرنے لگے ہیں :ارشاد بھٹی

وزیر اعظم کی تقرریاں درست نہیں ، عمران خان اب سختی کرنے لگے ہیں :ارشاد بھٹی
وزیر اعظم کی تقرریاں درست نہیں ، عمران خان اب سختی کرنے لگے ہیں :ارشاد بھٹی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ آصف زرداری کاحق ہے کہ پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف قرارداد لے کر آئیں ،ہم سمجھاتے رہے کہ وزیر اعظم کی تقرریاں درست نہیں ہیں،اب لگ رہاہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان سختی کرنےلگے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ آصف زرداری کاحق ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف قرارداد لائیں ، ہمیں نہ نوازشریف صاحب سے نفرت تھی اور عمران خان سے محبت تھی ، میڈیا نے عمران خان کے لئے بڑے مصائب برداشت کئے اور ان کے ساتھ کھڑے رہے اور عمران خان نے ہمیں جو خواب دکھائے وہ رٹ گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو یہی سمجھاتے تھے کہ یہ جو تقرریاں آپ کررہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ لگ رہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سختی کرنے لگے ہیں۔

مزید :

قومی -