اردن کا اسرائیل کے سا تھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ

اردن کا اسرائیل کے سا تھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ
اردن کا اسرائیل کے سا تھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ

  

اومان (این این آئی)اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے سے متعلق اراضی کی لیز ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ دونوں علاقوں الباقورہ اور غمرہ ہماری اولین ترجیحات ہیں اور ان علاقوں کو امن معاہدے سے خارج کرنے کا فیصلہ خالصتاً اردن اور اردن کے لوگوں کی قومی مفاد میں کیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 25 برس قبل معاہدہ کے تحت دونوں علاقوں کی لیز حاصل کی تھی جس کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہورہی ہے۔دونوں ہی علاقے اردن اور اسرائیل کی سرحد پر واقع ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اردن سے لیز کی توسیع کے لیے مذاکرات کیے جائیں گے، اس میں کوئی شک نہیں معاہدہ ایک قیمت اثاثہ ہے اور اردن اور مصر کے ساتھ معاہدے خطے میں استحکام کی کڑی ہیں۔خیال رہے کہ اردن کے شاہ دوم عبداللہ کو پارلیمنٹ میں لیز کی توسیع سے متعلق سخت دباؤ کا سامنا ہے اور 87 قانون سازوں نے اردون کی زمین واپس لینے کے لیے پٹیشن پر بھی دستخط کیے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -