ریاست کوبے توقیر نہ کیاجائے ,نابالغ اناڑیوں کی ٹیم کوکام کرنے کا کچھ تجربہ نہیں :جاوید لطیف

ریاست کوبے توقیر نہ کیاجائے ,نابالغ اناڑیوں کی ٹیم کوکام کرنے کا کچھ تجربہ ...
 ریاست کوبے توقیر نہ کیاجائے ,نابالغ اناڑیوں کی ٹیم کوکام کرنے کا کچھ تجربہ نہیں :جاوید لطیف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نابالغ اناڑیوں کی ٹیم کوکام کرنے کا کچھ تجربہ نہیں ہے ،حکومت کیلئے جھوٹ بول کر ریاست کوبے توقیر نہ کیاجائے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے بہت سے قصور ہیں ، کوئی ایک آدھ قصور ہوتو ہم معافی مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے نا بالغ اناڑیوں کی جو ٹیم اکٹھی کی ہوئی ہے ان کو کام کرنے کا کچھ تجربہ نہیں ہے ، بات دوماہ میں بہت آگے بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے جھوٹ بول کر ریاست کو بے توقیر نہ کیا جائے ، عمران خان نے سعودی عرب کا پہلے بھی ایک وزٹ کیاہے اور اب پھر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا سعودی عرب خود مشکل کاشکارہے اور آپ  مدد لینے کے لئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مشکل میں تھی لیکن عمران خان معیشت کوجس نہج پر لے آئے ہیں اتنی مشکل میں نہیں تھی ۔

مزید :

قومی -