حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ,اپوزیشن مقدمہ لے کر عوام کے پاس جائیگی :مصدق ملک

حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ,اپوزیشن مقدمہ لے کر عوام کے پاس جائیگی :مصدق ملک
حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ,اپوزیشن مقدمہ لے کر عوام کے پاس جائیگی :مصدق ملک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ اگر ادارے آزاد ہیں تو تحریک انصاف کے آنے سے ایک دم کیسے بہتر ہوگئے ہیں؟ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ہے، اپوزیشن مقدمہ لیکر عوام کے پاس جائیگی ، اگر مہنگائی ہوتی رہی اور خارجہ پالیسی یہ رہی تو پھر اپوزیشن کوکچھ کرنا ہوگا۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پتہ نہیں فیصل واڈا کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی ایک وجہ بھی نہیں بتارہے ، یہ لوگ حوصلہ رکھیں ان کو سو دن کا حساب دیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ماضی کی طرح مہنگائی کا مقدمہ لیکر عوام کے پاس جائیگی کیونکہ اگر مہنگائی ہوتی رہی او رخارجہ پالیسی یہی رہی تو پھر ہم کو کچھ کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر ادارے آزاد ہیں تو تحریک انصاف کے آنے سے ایک دم کیسے بہتر ہوگئے ہیں؟ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کا نیب پر اثر و رسوخ ہے ، اگر تبدیلی آگئی ہے تو بابر اعوان پر استغاثہ کیوں نہیں ہوا ؟ علیم خان ، مونس الہٰی پر بھی اربوں کے مقدمات ہیں ان کو کیوں نہیں پکڑا گیا ؟ ان کواس لئے نہیں پکڑا گیا کیونکہ و ہ تو پاک صاف ہیں۔

مزید :

قومی -