اداکارہ ماہرہ خان سرطان کے بعد کینسرمہم کا حصہ بن گئیں

اداکارہ ماہرہ خان سرطان کے بعد کینسرمہم کا حصہ بن گئیں
اداکارہ ماہرہ خان سرطان کے بعد کینسرمہم کا حصہ بن گئیں

  

کراچی(یواین پی )پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں سینے کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم چلارہی ہیں، تاہم اب وہ کینسر مہم کا بھی حصہ بن گئی ہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق ماہرہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھاکہ پاکستان میں خواتین سینے کے سرطان کا ذکر کرنے سے کتراتی ہیں تو ایسے میں وہ ایسی بیماری سے آگاہ کیسے ہوں گی؟ ماہرہ نے کہا ہے کہ سینے کا کینسر ایک خطرناک مرض ہے جس کیلئے شعور و آگہی کی ضرورت ہے۔ ماہرہ نے مہم کے ذریعے ایک سوالنامہ تیار کیاہے ان کا کہنا ہے خواتین کو انہیں طبی اعتبار سے معلومات کے لئے اس کوئز کا حصہ بننا چاہئے۔

مزید :

تفریح -