ضمنی الیکشن میں شکست، حکومت کی کارکردگی کا خیبر پختونخوا کے عوام نے کڑا احتساب کیا :رحیم اللہ یوسف زئی

ضمنی الیکشن میں شکست، حکومت کی کارکردگی کا خیبر پختونخوا کے عوام نے کڑا ...
ضمنی الیکشن میں شکست، حکومت کی کارکردگی کا خیبر پختونخوا کے عوام نے کڑا احتساب کیا :رحیم اللہ یوسف زئی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کڑا احتساب کرتے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی دوماہ کی کارکردگی کا کڑا احتساب کیا ہے ،ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی رہنماﺅں کے بھائیوں اور رشتہ داروں کوٹکٹ ملنا شکست کی وجہ بنا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بڑا نقصان ہواہے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے آبائی ضلع سے دونوں نشستیں ہار گئی جبکہ گور نر شاہ فرمان کی نشست پر بھی شکست ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شکست کی بڑی وجہ حزب اختلاف کی ساری جماعتیں اکٹھی ہوگئیں تھیں جبکہ تحریک انصاف کے جن امیدوا روں کوٹکٹ نہ ملا انہوں نے بھی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ مہنگائی میں اضافہ بھی اس کی ایک وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں کو ٹکٹ دلوائے جس کا بھی تحریک انصاف کو نقصان ہواہے ، اس کے علاوہ حکومت کی دوماہ کی کارکردگی پر بھی عوام نے پی ٹی آئی کا احتساب کیاہے کیونکہ کے پی میں عوام کڑا احتساب کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں تحریک انصاف کا ایک پارٹی سے نہیں بلکہ کئی پارٹیوں سے مقابلہ ہے اور اگر یہ پارٹیاں متحد رہیں تو مستقبل میں تحریک انصاف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

مزید :

قومی -