ویڈیو بنانے پر شہری کو مرغا بنانے والاٹریفک وارڈن نو کری سے برخاست

ویڈیو بنانے پر شہری کو مرغا بنانے والاٹریفک وارڈن نو کری سے برخاست
ویڈیو بنانے پر شہری کو مرغا بنانے والاٹریفک وارڈن نو کری سے برخاست

  

لا ہو ر (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہری کو مرغا بنانے والے ٹریفک وارڈن عالمگیر کو نوکری سے برخاست کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن عالمگیر نے چند روز قبل شہری مرغا بنا کر تشدد کیا،فوٹیج منظر عام پر آنے پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے فوری ایکشن لیا تھا،جس پر انہوںنے فوری ایکشن لیا اور انکوائری کی،انکوائری میں الزمات ثابت ہونے پر سی ٹی او نے ٹریفک وارڈن عالمگیرکو نوکری سے برخاست کر دیا ،اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ شہریوں سے نارواسلوک ہرگز برادشت نہیں کیا جائےگا،اختیارات سے تجاوزکرنے والوں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں،سڑکوں پر شہریوں کے حقوق کی مکمل پاسداری کی جائےگی،ٹریفک وارڈنز پہلے سلام،پھر کلام کے اصولوں کو اپنائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوز،کرپشن اور نارواسلوک کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -