امریکہ کا سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت سے انکار

امریکہ کا سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت سے انکار
امریکہ کا سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت سے انکار

  

واشنگٹن(یواین پی ) امریکہ نے سعودی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا فیصلہ سعودی امریکہ نے صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کے پیش نظرکیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی سیکرٹری خزانہ سٹیون منچن نے سعودی عرب کی جانب سے منعقد عالمی سرمایہ کاری کونسل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،تاہم سعودی عرب پر متوقع امریکی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔امریکی سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ جمال خشوگی کی موت پر سعودی عرب کے پاس معلومات اچھی ہیں لیکن یہ ناکافی ہیں۔واقعہ کے بارے میں برطانوی وزیر برائے بریگزٹ امور ڈومینیک راب کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی وضاحت غیر تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت خشوگی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

مزید :

بین الاقوامی -