بحری جہاز چینی سمندر میں ڈوب گیا،11افراد لاپتہ

بحری جہاز چینی سمندر میں ڈوب گیا،11افراد لاپتہ
بحری جہاز چینی سمندر میں ڈوب گیا،11افراد لاپتہ

  

شین یانگ(آئی این پی ) بحری جہاز شمال مشرقی چینی صوبے لیاؤننگ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا،جس کے نتیجے میں11افراد لاپتہ ہو گئے۔جہاز پر ریت لدی ہوئی تھی ۔ 

مقامی حکام کے مطابق ہولو داؤ شہر کے ریسکیو مرکز کو2 گھنٹے بعد اس حادثے کی اطلاع ملی جس پر صوبائی ریسکیو سنٹر اور حکومت نے ایک بحری اور ایک ہوائی جہاز لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں بھیج دیا ہے جبکہ رسیکیو عملے کے500کارکن بھی ان جہازوں پر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -