تحریک انصاف کے 10ایم این اے ناراض، زرداری نواز ملاقات ہوگئی تو عمران خان کیلئے حکومت بچا نا مشکل ہوجائیگی : حامد میر کا انکشاف

تحریک انصاف کے 10ایم این اے ناراض، زرداری نواز ملاقات ہوگئی تو عمران خان ...
تحریک انصاف کے 10ایم این اے ناراض، زرداری نواز ملاقات ہوگئی تو عمران خان کیلئے حکومت بچا نا مشکل ہوجائیگی : حامد میر کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حامد میرنے انکشاف کیاہے کہ اس وقت تحریک انصاف کے دس ایم این اے حکومت سے ناراض ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب جانے سے قبل ہدایت کی ہے کہ ان کو مطمن کیا جائے ، زرداری نواز ملاقات ہوگئی تو عمران خان کیلئے حکومت بچا نا مشکل ہوجائیگی ۔

جیونیوز کے پر وگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ“ میں حامد میرنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کی کوشش کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی ملاقات ہوجائے ، اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان نے یہ ملاقات کرانے کی کوشش کی تھی لیکن آصف زرداری نہیں مانے تھے اور اب اگر ملاقات ہوتی ہے تو کہا یہی جائیگا کہ آصف زرداری پر منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اندر کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے اپنے کچھ ساتھیوں کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ اتحادی جماعتوں سے رابطہ رکھنا ہے ، عمران خان کویہ بھی پتہ چلاہے کہ تحریک انصاف اور آزاد حیثیت سے جیت کرتحریک انصاف کے ساتھ شامل ہونے والے دس ایم این اے ناراض ہیں جن کے بارے میں عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ان ناراض ارکان کو مطمن کرنا ہے۔ اس لئے عمران خان کی حکومت کیلئے بہت سے خطرات ہیں اور اگر نوازشریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوجاتی ہے تو عمران خان کے پاس اپنی حکومت کوبچا کر رکھنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ ان کے پاس ساد ہ اکثریت نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -