نواز شریف کی خراب حالت ،میڈ یکل بورڈ کے سربراہ نے خطرے کی نشاندہی کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کے چیک اپ کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہاہے کہ ڈینگی بخار میں مبتلاہونے سے پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں اور زیادہ تیز بخار ہونے سے بھی پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے میڈیکل چیک اپ کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہاہے کہ نواز شریف کا چیک اپ ہونے کے بعد ہی پلیٹ لیٹس کے کم ہونے کی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نارمل رینج سے کافی کم ہیں ، ڈینگی بخار میں مبتلاہونے سے پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں اور زیادہ تیز بخار ہونے سے بھی پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے ان کو میڈیکل چیک اپ کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جہاں لیگی کارکنوں کی بھاری تعداد موجود ہے جواپنے قائد کی صحت یابی کے لئے مسلسل دعائیں کررہے ہیں۔ کارکنوں نے سروسز ہسپتال کے سامنے واقع جیل روڈ کو بلاک کردیاہے اور شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔