نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر )صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر )صفدر کو گرفتار کرلیا گیا
نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر )صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے بعد ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے ، ان پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے اس موقع پر ہلڑ بازی کی گئی ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر (ر)کوگرفتار کرلیا گیاہے ۔ نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر اور نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی طرف کہا جارہا تھا کہ نواز شریف کوزہر دیا گیا ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر لاہور میں نہیں تھے جیسے ہی ان کو نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع ملی ، وہ بھیرہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے جسے ہی وہ راوی ٹول پلازہ پر پہنچے تو پولیس نے گاڑی کو روک کر کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ۔ان پر اشتعال انگیز تقریر اورکار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے ۔

ایس ایس پی لاہور نے کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کواشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا ۔

اس سے قبل نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن (ر) صفد ر  اور حسین نواز کی طرف سے کہا جارہا تھا کہ زہر دینے سے بھی پلیٹ لیٹس کی تعدادکم ہوسکتی ہے ۔ نواز شریف کی نیب آفس سے سروسز ہسپتال منتقلی کے بعدپولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ۔کیپٹن (ر) صفدر پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے  اشتعال انگیز تقریر اور کارکنوں کو اشتعال دلایا گیا ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی