عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان ہی نہیں کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے:سیدہ شہلا رضا

عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان ہی نہیں کوئی بھی وزیر ...
عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان ہی نہیں کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے:سیدہ شہلا رضا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سیدہ شہلارضانےکہا ہے کہ نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،جب عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان ہی نہیں کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے، ہم سمجھتے ہیں دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیدہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہہم نےپہلے روز ہی اعلان کر دیا تھا کہ ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے، اس وقت حزب اختلاف ایک پیج پر ہے اور نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں حزب اختلاف اس پر متفق ہے کہ موجودہ خراب معاشی صورتحال پہلے کبھی بھی نہیں رہی اور ہم سمجھتے ہیں دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سندھ نے یہ بات واضح کر دی کہ ان کا صوبے کے ساتھ کیا رویہ ہے؟۔سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور نظر بندی کی باتیں کی جا رہی ہیں حالانکہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا،اُنہوں نے ابھی صرف وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے،حکومت اس وقت خود اپنے آپ کو بند گلی میں بند کر رہی ہے،حکومت نےتوجڑواں شہروں میں دھرنے کے شرکا کو ٹینٹ اور کھانے کی سروس دینے والوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ماضی میں چلے جاتے ہیں،ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ جیل میں اس وقت کون سا سیاسی رہنما سزا یافتہ ہے؟ان کو تو یہ ہی نہیں معلوم پارلیمنٹ کیا ہوتا ہے؟وزیر اعظم شام کو تھوڑا سا وقت نکال کر آئین پڑھ لیا کریں۔انہوں نے کہا کہ نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،تحریک انصاف کے لوگ اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ماضی میں چلے جاتے ہیں،جب عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان تو کیا کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی