نواز شریف ہسپتال منتقلی کے لئے رضامند نہیں تھے ،شہباز شریف کے اصرار پر روانہ ہوئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان نیب نے کہا کہ نواز شریف ہسپتال منتقلی کیلئے رضامند نہیں تھے لیکن شہباز شریف کے اصرار پر ہسپتال منتقل ہونے کے لئے رضامند ہوگئے ۔
دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے بتایا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان تین گھنٹے سے ان کے ساتھ تھے ۔ پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باوجود نواز شریف ہسپتال منتقل نہیں ہونا چاہتے تھے ۔
نواز شریف کی طبیعت خرابی پر شہباز شریف کی درخواست پر ان کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دی گئی جس پر شہباز شریف نے نواز شریف کو ہسپتال منتقلی کیلئے اصرار کیا ۔ شہباز شریف کے اصرار پر نواز شریف ہسپتال منتقلی کے لئے روانہ ہوئے ۔