گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سکنڈری سکول نمبر ۱ چارسدہ میں سپورٹس فیسٹول 2019کا باقاعدہ آ غاز

گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سکنڈری سکول نمبر ۱ چارسدہ میں سپورٹس فیسٹول ...

  



چارسدہ (بیورورپورٹ) گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سکنڈری سکول نمبر ۱ چارسدہ میں سپورٹس فیسٹول 2019کا باقاعدہ آ غاز کیاگیا جس میں ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں سمیت محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ اس حوالے سے تقریب گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عمر حیات شہید سکول میں منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چارسدہ جہانگیر خان کاکڑ تھے۔ تقریب میں ڈپٹی ڈی ای اومحمد زبیر خلیل، ایس ڈی او شمس الاسلام، ایس ڈی او جانس خان اور ایس ڈی او سپورٹس قیوم جان، پرنسپل صاحبان، فیزیکل ایجوکیشن ٹیچرز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان کاکڑ نے سکولوں میں ہم نصابی سرگر میوں کی اہمیت پر زور دیا اور موجودہ حکومت کے پالیسیوں کو سراہا۔انہوں نے سپورٹس فیسٹول کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔تقریب سے سپورٹس سیکر ٹری سید منظور شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا۔اس مقصد کیلئے چارسدہ کو 7زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جسمیں مختلف کھیل، کرکٹ فٹ بال، ہاکی، رسہ کشی، بیڈمنٹن کے ساتھ ساتھ اور مقابلے منعقد ہونگے۔پہلے مرحلے میں ذونل سطح پر مقابلے ہونگے اور کامیاب ٹیم انٹر زونل مقابلے کھیلے جاینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر