اوچ دیر لوئر،دو فریقوں میں رقم تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
اوچ دیر لوئر (نامہ نگار)چکدرہ‘قران وسنت کی روشنی میں صدر انجمن تاجران خواجہ فیض الغفور کی کوششوں سے رقم کی تنازعہ پردو فریقوں کی درمیان مصالحت صدر انجمن تاجران تحصیل ادینزئی خواجہ فیض الغفور نے قران وسنت کی روشنی میں رقم کی تنازعہ پر دوفریقوں کے درمیان مصالحت کرائی۔مقامی دو فریقوں کے درمیان رقم پرتنازعہ چلی ارہی تھی۔جس میں صدر انجمن تاجران ادینزئی خواجہ فیض الغفور کی قیادت میں مشتمل جرگہ نے مصالحت کرانے کی کوشش کی جو کامیابی سے ہمکنار ہوگئی۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران خواجہ فیض الغفور نے کہا کہ بد قسمتی سے کچہریوں سے عوامی اعتماد اٹھ چکاہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کچہر یوں کیبجائے پشتون روایات کے امین جر گہ کے زریعے مسائل حل کرنا چاہیے۔اللہ تعالی معاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے۔ اس موقع پر سابق سینٹر مولانا گل نصیب خان،تحصیل امیر جماعت اسلامی ادینزئی سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،رحیم اللہ ایڈوکیٹ،عطاء اللہ ایڈوکیٹ، بزرگ سینئرصحافی حکیم نور فقیر، جنرل سیکرٹری چکدرہ بازار اکبر خان سلطان خیل،نائب صدر علی با چہ،قاری فرمان اللہ،صدر جے آئی یوتھ ادینزئی عبیداللہ تاجک اور دیگر بھی موجود تھے۔