صوابی، مختلف وارداتوں کے دوران بچی سمیت 3افراد جاں بحق

صوابی، مختلف وارداتوں کے دوران بچی سمیت 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات اور قتل کی وارداتوں میں بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق صوابی ٹوپی روڈ پر باچا بام خیل بائی پاس کے مقام پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار امجد علی اور اس کی دو سالہ بچی رمیضہ ساکنان ہملٹ موقع پر جاں بحق جب کہ متوفی کی بیوی زخمی ہو گئیں۔ دریں اثناء پولیس تھانہ پر مولی کی رپورٹ کے مطابق موضع شیوہ میں ایک شخص آصف کو اپنے بھائی جواد نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل تنازغہ اراضی بیان کی ہے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر پر مولی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#