الخدمت کے تحت ٹیپوسلطان روڈپر مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا

الخدمت کے تحت ٹیپوسلطان روڈپر مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت ٹیپو سلطان روڈ پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اورلوگوں کو ادویہ فراہم کی گئیں۔ٹیپو سلطان روڈ میں منعقد کیے گئے کیمپ میں جنرل فزیشن نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میں الخدمت کے ضاکاربھی موجود تھے۔کیمپ بڑی تعداد میں لوگوں معائنہ کیا گیا او ادویہ فراہم کی گئیں اورانہیں امراض سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔الخدمت کی جانب سے ٹیپوسلطان روڈپر بڑے دسترخوان کا صبح،دوپہر اورشام میں اہتمام کیا جاتا ہے،جہاں پردسترخوان سے مستفید ہونے والے افراد کیلئے ہفتے میں دودن پیراورجمعرات کو مفت طبی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔شہریوں نے الخدمت کی جانب سے باقاعدگی سے سے لگا ئے جانے والے کیمپس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مستحسن اقدام قرار دیا ہے۔