صو بہ بھر میں گراں فروشوں ‘ لوٹ مار مافیا کیخلاف آپریشن کا سلسلہ تیز
خانقاہ شریف (سٹی رپورٹر)وزےر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت صوبہ بھر مےں گراں فروشی، ناپ تول مےں کمی اور غےرمعےاری اشےاءکی شکاےات پر فوری کارروائی کا سلسلہتیز کردیا گیاہے۔اس سلسلہ مےںبہاول پور ضلع کے مختلف علاقوں مےں پٹرول پمپس پر صارفےن سے زائد نرخ وصول کرنے پر مجموعی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
طور پرپونے دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کےا گےا ہے۔تفصےلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر(IPWN ) ڈپٹی کنٹرولر (W&M )محمد زبیر عباسی نے اپنی ٹےم کے ہمراہ خانقاہ شرےف اور تحصےل خےرپور ٹامےوالی کے مختلف علاقوں مےں پندرہ پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپے مارے ۔اس دوران انہوں نے پےمانہ جات کی پڑتال کی اور پٹرول پمپس پر زائد نرخ وصول کےے جانے کی شکاےت پر کارروائی کی۔ دوران چےکنگ زائد ستانی کی شکاےت ثابت ہونے پر 5 پٹرول پمپوں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے عائد کےے گئے۔نیو سرحد گیسولین۔I ، خانقاہ شریف کوبیس ہزار روپے، سُپروزیرستان پٹرولیم سروس،مسافرخانہ،خانقاہ شریف کو تیس ہزار روپے،جی ایم پٹرولیم سروس، خیرپور ٹامیوالی کو پچاس ہزار روپے،جوئیہ پٹرولےم سروس، خیرپور ٹامیوالی کو پچاس ہزارروپے اور شیل عنایتی پٹرولیم سروس تحصےل خیرپور ٹامیوالی کوپچیس ہزارروپے جرمانہ عائد کےا گےا۔ تاہم پٹرول پمپ کے پیمانہ جات کی پیمائش صحیح نکلی۔ڈسٹرکٹ آفیسر(IPWN ) ڈپٹی کنٹرولر(IPWM ) بہاول پورمحمد زبیرعباسی نے کہا ہے کہ چیکنگ کا ےہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا اور عوامی شکاےت پر فوری کاروائی کی جائے گی۔
تیز