صادق آباد: مدرستہ البنات میں فرسٹ ائیر‘ تھرڈ ائیر کے طلبا کے اعزاز میں تقریب
صادق آباد(نامہ نگار)موجودہ دور میں مدرستہ البنات پنجاب بھر میں اپنے محنتی اور با صلاحیت سٹاف کی بدولت طلباء کو اعلی تعلیم سے روشناس کروا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ ادارہ کے با صلاحیت طلباء و طالبات ڈویژن بھر میں ہر سال نمایاں پوزیشن (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)
حاصل کر کے اپنے ادارے اور شہر کا نام روشن کرتے ہیں‘یہاں سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات ملک اور بیرون ممالک میں سفیر کی حیثیت سے پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں‘انشاء اللہ ادارہ آئندہ بھی ڈویژن بھر س میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہارممتاز تعلیمی سکالر و ڈائریکٹر ادارہ پروفیسر محمددین جوہر نے گزشتہ روز مقامی مدرستہ البنات صادق آباد میں نئے آنیوالے فرسٹ ایئر اور تھرڈ ائیر کے طلباء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر (ر) میجر محمدطارق‘ ممتازتعلیمی سکالرز ڈاکٹر طاہر مسلم‘مدثر سہیل‘ندیم مسعود‘چوہدری سہیل اختر‘چوہدری اعظم شبیر‘قاری محمد ظفر‘رمضان جتالہ‘چوہدری اختر علی‘ وائس پرنسپل احمد ندیم فیض‘ وائس پرنسپل ایڈمن حافظ عمیر مدثر‘ مہتاب بدرسمیت اساتذہ‘ طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروفیسر محمد دین جوہر نے مزید کہاکہ موجودہ دور علم ٹیکنالوجی کا دور ہے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات نے ادارہ کا سرفخر سے بلند کیا ہے ایم ٹی بی ادارے کا پاکیزہ ماحول تربیت یافتہ اساتذہ کی رہنمائی سے طلباء علم کی شمع روشن کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ہمارا مشن جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے ہر طرف علم کی روشنی پھیلانا ہے جس کیلئے ہم اپنی خدمات جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ رمضان جتالہ نے کہاکہ طلباء و طالبات نے مستقبل کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے اس لیے پاکستان میں بہتر معیار تعلیم اور تربیت دے کر دنیا میں پاکستان کا نوجوان بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنا مقام پید ا کر سکتا ہے۔