قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق  کے 3 عہدوں کیخلاف درخواست  پر پی سی بی کو نوٹس جاری

  قومی کرکٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق  کے 3 عہدوں کیخلاف درخواست  پر پی سی بی کو ...

  



 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے بیک وقت تین عہدوں پر کام سے روکنے کی متفرق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے علی زاہد بخاری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مصباح الحق کے بیک وقت تین عہدے رکھنے پر اعتراض اٹھایا گیا۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے باور کرایا کہ کسی کھلاڑی کو کھیلانا یا نہ کھیلانا عدالت کا کام نہیں، درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ مصباح الحق کے پاس ہیڈ کوچ سمیت تین عہدے ہیں اور ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں۔

مصباح

مزید : صفحہ آخر